واٹس ایپ

ایک فون میں 2 واٹس ایپ اکاؤنٹس استعمال کرنا ممکن ہوگیا

(پاک صحافت) میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں ابھی تک صارفین ایک فون میں صرف ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرسکتے تھے۔ ایک فون میں 2 واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرنے کے لیے ایپ کی سیکنڈری کاپی بنانا پڑتی تھی جو آسان کام نہیں۔ مگر میسجنگ ایپ کی یہ خامی اب دور ہونے والی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے ایک نئے فیچر کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے صارفین ایک فون میں 2 مختلف واٹس ایپ اکاؤنٹس استعمال کر سکیں گے۔ مارک زکربرگ کے اعلان کے بعد کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس فیچر کو متعارف کرا دیا گیا ہے اور اب صارفین بیک وقت 2 واٹس ایپ اکاؤنٹس کو ایک ڈیوائس پر استعمال کر سکیں گے۔ یہ فیچر ان افراد کے لیے بہترین ثابت ہوگا جو واٹس ایپ کو دفتری سرگرمیوں کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں، ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ سے وہ دفتری اور ذاتی زندگی کے لیے الگ اکاؤنٹس استعمال کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے ضروری ہوگا کہ فون میں ڈوئل سم سپورٹ موجود ہو تاکہ 2 مختلف نمبروں کو 2 واٹس ایپ اکاؤنٹس کے لیے استعمال کیا جاسکے۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز اوپن کرکے اپنے نام کے آگے بنے ڈراپ ڈاؤن ایرو پر کلک کریں۔ وہاں ایڈ اکاؤنٹ کا آپشن ہوگا جس پر کلک کرکے دوسرے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ایڈ کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے