اعظم سواتی

وزیر ریلوے اعظم سواتی نے قبضہ مافیا کو خبردار کر دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرریلوے اعظم خان سواتی نے قبضہ مافیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے مافیاز نے پاکستان ریلوے کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، ایک ایک انچ واگزار کراؤں گا۔ اعظم خان سواتی کا کہنا ہے کہ  ریلوے کو معاشی حب ہونا چاہیے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہو سکا، پچھلے 50 سال میں ریلوے کو 1.2ٹریلین روپے کا نقصان ہوا جبکہ گزشہ چھ ماہ میں 20 ارب 30 کروڑ روپے کا ریلوے کو نقصان ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چوتھے آل پاکستان ویمن بزنس کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ خواتین سماجی، اقتصادی اور انسانی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ حکومت خواتین کو با اختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے اور موجودہ حکومت کا وژن ہے کہ خواتین کو ہر شعبے میں سہولتیں دی جائیں۔ ذرائع کے مطابق کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر  ریلوے نے کہا کہ ریلوے کی بہتری کے لیے کاروباری افراد کی مدد چاہیے، کاروباری طبقہ اپنے آئیڈیاز دے، ٹوٹی ہوئی ریلوے کو 6 سے 9 ماہ میں فخر پاکستان کاروبار بناؤں گا اور ریلوے کو بزنس ماڈل کے تحت چلائیں گے، خواتین بھی ریلوے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی  نے خطاب کے دوران مزید کہا کہ موجودہ انفراسٹرکچر ، آفیسرز مزدوروں سے ہی ریلوے چلائیں گے، ریلوے میں سفیٹی پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں، ریلوے کو بزنس ماڈل پر لا رہے ہیں اور ریلوے میں ترقی کی بہت صلاحیت ہے۔ آخر میں انہوں نے قبضہ مافیا کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ  بڑے مافیاز نے ریلوے کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، ایک ایک انچ واگزار کراؤں گا اور ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے