ایکس (ٹوئٹر) کے پریمیئم صارفین اب پوسٹس پر لائیکس کی تعداد چھپا سکتے ہیں

(پاک صحافت) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (جسے پہلے ٹوئٹر کے نام سے جانا جاتا تھا) نے صارفین کے لیے ایک نئے فیچر کا اعلان کیا ہے جس کے تحت وہ اپنی پوسٹس کے لائیک کاؤنٹ کو چھپا سکیں گے۔ یہ فیچر ایکس کی جانب سے صارفین کو زیادہ پرائیویسی فراہم کرنے کے اقدامات کا حصہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ فیچر صرف ایکس پریمیئم (ٹوئٹر بلیو) کے صارفین کو دستیاب ہوگا۔اس فیچر کو استعمال کرنے والے صارفین کی پوسٹس پر لائیکس کی تعداد دیگر افراد نہیں دیکھ سکیں گے۔

واضح رہے کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے اس فیچر کے اعلان کے بعد ایکس کے مالک ایلون مسک نے صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے لائیکس کاؤنٹ کو چھپائیں نہیں بلکہ بک مارکس فنکشن کو استعمال کریں۔ یعنی یہ نیا فیچر آپشنل ہے اور صارفین جب مرضی اسے ان ایبل یا ڈس ایبل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ناسا

ناسا کا چاند پر 4 جی نیٹ ورک کی تنصیب کا منصوبہ

(پاک صحافت) دنیا کے ہر حصے میں اب تک 4 جی انٹرنیٹ نیٹ ورک کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے