انجلینا جولی کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

(پاک صحافت) انسانی حقوق کی سرگرم کارکن و ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں جو کچھ ہوا وہ غزہ کی شہری آبادی پر بمباری کا جواز نہیں، چند ٹرک غزہ کی امدادی ضروریات پوری نہیں کر سکتے۔

تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ اداکارہ نے غزہ میں ایندھن اور پانی کی فراہمی روکنے کو اجتماعی سزا بھی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ غزہ کے لوگوں کے پاس جانے کے لیے نہ کوئی اور جگہ، نہ خوراک تک رسائی، نہ انخلاء کا کوئی امکان اور نہ ہی سرحد پار کر کے پناہ لینے کا بنیادی انسانی حق موجود ہے۔

واضح رہے کہ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ غزہ کی کُل آبادی 20 لاکھ ہے جن میں آدھے بچے ہیں جو دو دہائیوں سے محاصرے میں زندگی گزار رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے