گلوکار علی سیٹھی نے اپنی شادی سے متعلق افواہوں کو جھوٹا قرار دے دیا

(پاک صحافت) بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی سیٹھی نے اپنی شادی سے متعلق گردش کرتی افواہوں کو جھوٹا قرار دے دیا۔انہوں نے اپنی اسٹوری میں وضاحت پیش کی کہ ‘میں نے شادی نہیں کی، مجھے نہیں معلوم یہ افواہ کس کی پھیلائی ہوئی ہے’۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند دن سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں سامنے آئی تھیں کہ علی سیٹھی نے ایک دوست سے شادی کرلی، اسی وجہ سے گلوکار ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہے تھے۔ اب علی سیٹھی نے انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے ان خبروں کو جھوٹا قرار دیا ہے۔گلوکار نے اپنے نئے گانے کا لنک شیئر کرتے ہوئے اپنی اسٹوری میں لکھا ہے کہ ’ میرے متعلق یہ افواہ پھیلانے والوں کو میرے نئے گانے کی تشہیر میں مدد کرنی چاہیے‘۔

واضح رہے کہ علی سیٹھی پاکستان کے نامور گلوکار ہیں جن کے متعدد گانے پاکستان سمیت بھارت اور دیگر ممالک میں سپر ہٹ ہوئے۔ علی سیٹھی اور شے گل کا فروری 2022 میں ریلیز ہونے والا کوک اسٹوڈیو کا گانا ’پسوڑی‘ مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا اور اس نے کئی ریکارڈز بھی توڑ ڈالے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے