نثار کھوڑو

پیپلز پارٹی کا ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کروانے کے لیے سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان

کرا چی (پاک صحافت)  پاکستان پیپلز پارٹی  (پی پی پی) نے ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کروانے کے لیے 25 اپریل کو سندھ بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔ احتجاج تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صدر پی پی پی سندھ نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی 25 اپریل کو سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں مظاہرہ اور احتجاج کرے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ سندھ کو ون ڈے پول کے علاوہ الگ الگ انتخابات کا فیصلہ قبول نہیں۔

واضح رہے کہ صدر پی پی سندھ نے مطالبہ کیا کہ الیکشن ایکٹ کے تحت ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک دن کروائے جائیں۔ نثار کھوڑو کا یہ بھی کہنا ہے کہ الگ الگ انتخابات کا عمل ملک کو دو حصّوں میں تقسیم کرنے کے مترداف عمل ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے