مریم اورنگزیب

اب مسئلہ پنجاب حکومت کا نہیں بلکہ آئین اور انصاف کا ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اب مسئلہ یہ نہیں کہ پنجاب میں کس کی حکومت ہوگی، بلکہ اب مسئلہ آئین اور انصاف کا ہے، عوام انصاف چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوال یہ ہے کہ فل کورٹ کیوں نہیں؟ سوال یہ ہے کہ ایک جیسے خط پر دو الگ الگ فیصلے کیوں؟ عمران خان اور چوہدری شجاعت کے ایک ہی خط پر الگ الگ تشریح کیوں؟۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ اگر آئین شکن عمران خان کے خط پہ 25 منحرف ارکان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں اور ڈی سیٹ بھی ہوگئے اور ووٹ بھی نہیں گُنا گیا، چوہدری شجاعت کے خط پہ ووٹ کیوں ووٹ دینے کی اجازت اور کیوں ووٹ شمار ہو؟۔ انہوں نے کہا کہ 3 اپریل کو عمران خان کے بطور پارٹی سربراہ خط کی تشریح فرق اور 22 جولائی کو چوہدری شجاعت کے بھی بطور پارٹی سربراہ خط کی تشریح فرق کیوں؟ یہ کیسا انصاف ہے کہ عمران خان کی چٹھی حلال اور چوہدری شجاعت کی حرام ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے