شہباز شریف

پاکستان اللّٰہ تعالی کی رحمت اور مسلمانان برصغیر کی دعاؤں کی قبولیت کا مظہر ہے۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اللّٰہ تعالی کی رحمت اور مسلمانانِ برصغیر کی دعاؤں کی قبولیت کا مظہر ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں جمہوری جدوجہد سے پاکستان وجود میں آیا۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ قیام وطن کے لیے قربان ہو جانے اور عظیم قربانیاں دینے والوں کو سرجھکا کر سلام کرتے ہیں۔ آج کے دن ہم تحریک پاکستان کے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلمانان برصغیر کی آرزوؤں کا مرکز اور ایک مقدس امانت ہے۔ بحیثیت قوم ہمیں قائداعظم کے فرمان ایمان، اتحاد اور تنظیم پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے