ایپل کو ٹکر دینے کیلئے سام سنگ نے نئے فولڈ ایبل اسمارٹ فونز متعارف کرا دیے

(پاک صحافت) معروف کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو ٹکر دینے کے لیے  اپنے نئے فولڈ ایبل اسمارٹ فونز متعارف کروا دیے ہیں۔ سام سنگ کی جانب سے بدھ کو اس کے نئے  فولڈ ایبل اسمارٹ فونز  Galaxy Z Flip 5 اور Galaxy Z Fold 5 متعارف کروائے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسمارٹ فون بنانے والی کورین کمپنی سام سنگ نے 2019 میں فولڈ ایبل اسمارٹ فونز بنانے کا آغاز کیا تھا،کمپنی کا ماننا تھا کہ  بڑی اسکرین صارفین کو پسند آئے گی جبکہ اس کا فولڈ ایبل ڈسپلے فون کے مجموعی سائز کو چھوٹا رکھے گا۔ سام سنگ کمپنی کی جانب سے  Galaxy Z Flip 5 کو گزشتہ سال کے ماڈل سے رواں سال تھوڑا پتلا رکھا گیا گیا جبکہ کور اسکرین کو 1.9 انچ سے  3.4 انچ  تک بڑھایا گیا ہے۔ اس میں Qualcomm کے اسنیپ ڈراگن 8 جنریشن 2 کا چپ سیٹ استعمال کیا گیا ہے۔ سام سنگ کے اس نئے اسمارٹ فون کی قیمت 999.99 ڈالر رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سام سنگ کے 7.6 انچ اسکرین والے Galaxy Z Fold 5کو پچھلے سال کے ماڈل سے وزن میں ہلکا اور پتلا رکھا گیا ہے۔اس نئے ماڈل میں گیمنگ یا ملٹی ٹاسکنگ کے دوران ہیٹ کے بہتر انتظام کے لیے ایک بڑا ویپر چیمبر لگایا گیا ہے۔ اس ماڈل میں بھی Qualcomm کے اسنیپ ڈراگن 8 جنریشن 2 کا چپ سیٹ استعمال کیا گیا ہے۔  Galaxy Z Fold 5 کی قیمت امریکا میں تقریباً 1800 ڈالر سے شروع ہوگی۔  دونوں موبائلز کے نئے ماڈلز کی قیمت پچھلے دو سالوں میں متعارف ہونے والے کمپنی کے فولڈ ایبل ماڈلز کے موبائلز کی قیمتوں کے برابر ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے