زمین

ایفل ٹاور سے بھی بڑا شہابیہ زمین کی مدار کے قریب

کیلیفورنیا (پاک صحافت) امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے خبردار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایفل ٹاور سے بھی بڑا شہابیہ زمین کے  مدار کے بہت ہی قریب  آچکا ہے، جو بہت جلد زمین کے مدار میں داخل ہو جائے گا۔ غیر ملکی اخبار کے مطابق ناسا  کے ماہرین نے بتایا ہے کہ حجم میں یہ شہابیہ ایفل ٹاور سے بڑا اور فٹ بال کے تین میدانوں کے برابر ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے خبردار کیا ہےکہ آئندہ چند روز میں ایک ہزار فٹ کا شہابیہ زمینی مدار کے اندر 4.6 ملین میل تک آئےگا تاہم اس سے زمین پرکوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ماہرین نے اس شہابیے کو ‘4660 Nereus’ کا نام دیا ہے اور امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ زمین سے 24 لاکھ میل دور رہے گا۔

واضح رہے کہ ناسا کا کہنا ہےکہ اس سے زمین کو کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے، اگر سب کچھ اندازوں کے مطابق رہا تو یہ شہابیہ 11 دسمبرکے روز  زمین کے مدار میں 46 لاکھ میل تک آکر 14 ہزار 700 میل فی گھنٹہ کی رفتار سےگزر جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے