اعظم نذیر

دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا پر گہری تشویش ہے۔ اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ ہمیں دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا پر گہری تشویش ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ اور اس کے تحت بنائے گئے قوانین ملزم کے حقوق کی ضمانت دیتے ہیں، دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا پر گہری تشویش ہے، انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے اور جمہوریت کا استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان حکومت کے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے ذریعے خطے کی ترقی کے اقدامات بھی قابل تعریف ہیں، افراد کو فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف آئینی عدالتوں میں بھی جانے کا حق ہے۔

وزیر قانون نے کہا کہ 2014 میں آرمی پبلک سکول کے ناگہانی حادثہ کے باعث قانون میں ترمیم کرنا اور آرمی ایکٹ کے تحت دہشتگرد تنظیموں سے نمٹنا ناگزیر ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان میں لوگ کھلے دل سے بات سنتے ہیں، راحیلہ درانی

لاہور (پاک صحافت) بلوچستان اسمبلی کی سابق اسپیکر راحیلہ درانی نے کہا ہے کہ بلوچستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے