شیری رحمان

مِنی بجٹ سے مہنگائی کا آتش فشاں آئے گا، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمان نے حکومتی منی بجٹ سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ مِنی بجٹ سے مہنگائی کا آتش فشاں آئے گا۔ انہوں نے پی ٹی آئی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پارلیمان کو بتایا جائے آئی ایم ایف کی کیا شرائط ہیں؟ شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ہمیں حکومت سے جواب چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ مشیر خزانہ شوکت ترین کی وجہ سے اجلاس دو بار مؤخر ہوا، ذرائع کے مطابق اس موقع پر سینیٹر شیری رحمن کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کی تفصیلات شیئر کی جائیں، ایسی کون سی پیشگی شرائط ہیں جو طے نہیں ہورہیں۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ  اجلاس میں کمیٹی نے مشیر خزانہ کو پیش ہو کر سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر قرض کی شرائط بتانے کا کہا جبکہ مشیر خزانہ شوکت ترین کی عدم موجودگی پر ایجنڈا موخر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے