بنگ سرچ انجن میں چیٹ جی پی ٹی کے بعد ایک اور حیرت انگیز اے آئی ٹول کا اضافہ

کراچی (پاک صحافت) مائیکرو سافٹ کے سرچ انجن بنگ اور براؤزر ایج میں اب آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مدد سے صرف لکھ کر تصاویر بنانا ممکن ہوگیا ہے۔ مائیکرو سافٹ کی جانب سے امیج کریٹیر نامی ٹول کو متعارف کرایا گیا ہے جو چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی کے ڈیل ای ماڈل پر مبنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس ٹول سے صارفین بنگ سرچ انجن یا بنگ چیٹ میں تحریری ہدایات دے کر اے آئی ٹیکنالوجی سے اپنی مرضی کی تصاویر تیار کرا سکتے ہیں۔ مائیکرو سافٹ کے کنزیومر مارکیٹنگ شعبے کے سربراہ یوسف مہدی نے بتایا کہ آپ کو بس اپنے الفاظ میں یہ وضاحت کرنا ہوگی کہ آپ کس طرح کی تصویر دیکھنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ ٹول بنگ چیٹ کے کریٹیو موڈ میں دستیاب ہے جبکہ مائیکرو سافٹ ایج کی سائیڈ بار میں اس کا آئیکون دیا جائے گا۔ مائیکرو سافٹ نے اس سے قبل اوپن اے آئی سے کے تیار کردہ نئے ماڈل چیٹ جی پی ٹی 4 کو بھی بنگ سرچ انجن کا حصہ بنایا تھا۔ چیٹ جی پی ٹی کے اضافے کی وجہ سے بنگ سرچ انجن کے صارفین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اسے روزانہ استعمال کرنے والوں کی تعداد 10 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک اے آئی اسسٹنٹ کو متعارف کرانے پر کام جاری

(پاک صحافت) یوٹیوب میں ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو متعارف کرایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے