انسانوں کی طرح سانس لینے، پسینہ خارج کرنے اور کانپنے جیسی صلاحیتوں سے لیس روبوٹ تیار

(پاک صحافت) سائنسدانوں نے پہلا ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو انسانوں کی طرح سانس لینے، پسینہ خارج کرنے اور کانپنے جیسی صلاحیتوں سے لیس ہے۔ امریکا کی ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے محققین کے لیے اس روبوٹ کو ایک کمپنی Thermetrics نے تیار کیا۔

تٖفصیلات کے مطابق اس روبوٹ کی تیاری کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ بہت زیادہ درجہ حرارت سے انسانی جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اس روبوٹ کو اینڈی کا نام دیا گیا ہے اور اس میں 35 مقامات پر مساموں جیسا نظام موجود ہے جو انسانوں کی طرح پسینے کا اخراج کرتا ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ یہ روبوٹ پسینہ خارج کرتا ہے، جسمانی حرارت پیدا کرتا ہے، کپکپانے، چلنے اور سانس لینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ  شدید درجہ حرارت کے حوالے سے کافی زبردست کام ہو رہا ہے مگر اب بھی بہت کچھ معلوم نہیں ہو سکا، ہم یہی جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ بہت زیادہ درجہ حرارت کس طرح انسانی جسم پر اثرانداز ہوتا ہے۔کمپنی کی جانب سے اس طرح کے 10 روبوٹ تیار کیے گئے ہیں مگر ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کا روبوٹ ہی چار دیواری سے باہر استعمال کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے