کینسر سے صحتیابی کا راز صرف اللّٰہ پر توکّل ہے، اداکارہ نادیہ جمیل

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ ان کی کینسر سے صحتیابی کا راز صرف اللّٰہ پر توکّل ہے۔ نادیہ جمیل نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی۔ جس کے دوران انہوں نے کینسر کے علاج کے دوران ہونے والے اپنے تجربے کے بارے میں بتایا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اس شو میں کینسر کے علاج کے دوران ہونے والے اپنے تجربے کے بارے میں بتایا کہ مجھے بریسٹ کینسر تھا اور کیموتھراپی کے 12 راؤنڈز سے پہلے میری ایک سرجری ہوئی تھی۔ اُنہوں نے انکشاف کیا کہ کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے میری زیادہ تر فیملی میرے ساتھ نہیں رہ سکتی تھی۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ مجھے اس دوران سیپسس ہو گیا اور وہ کوما میں چلی گئی تھی، اس کے بعد میں چل بھی نہیں سکتی تھی لیکن اللّٰہ کے کرم سے میں دوبارہ صحت مند ہوگئی۔

واضح رہے کہ نادیہ جمیل نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹا منہ اور بڑی بات ہے لیکن میرے کینسر سے صحتیاب ہونے کا راز صرف اللّٰہ پر توکّل ہے، میں نے یہ توکّل کرنا درختوں سے سیکھا ہے کہ جب سردیوں میں درختوں کے سارے پتّے جھڑنے کے بعد صرف ٹہنیاں رہ جاتی ہیں اور درخت بالکل سوکھ جاتے ہیں لیکن پھر بھی وہ کھڑے رہتے ہیں کیونکہ اُنہیں یقین ہوتا ہے کہ بہار کا موسم دوبارہ بھی آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں، متھیرا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے