گوگل میپس

گوگل میپس میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) گوگل میپس میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جو صارفین کو ضرور پسند آئے گا۔ اگر آپ گوگل میپس میں متعدد مقامات کو فیورٹ کے طور محفوظ کرنے کے عادی ہیں تو اب اس کے لیے ایموجیز کو استعمال کر سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ کمپنی کی جانب سے گزشتہ دنوں اس فیچر کا اعلان کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق آپ کسی بھی ایموجی کو کسی مخصوص مقام کی علامت کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ اب وہ ریسٹورنٹ ہو، دکان، ہوٹل، پارک یا کوئی بھی جگہ، اس کی شناخت کے لیے فون میں دستیاب کسی بھی ایموجی کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایموجیز سے کسی بھی محفوظ مقام کو شناخت کرنا صارفین کے لیے بہت آسان ہوگا، بس یہ یاد رکھنا ضروری ہوگا کہ کسی مقام کے لیے کونسا ایموجی استعمال کیا گیا ہے۔ گوگل کی جانب سے اس فیچر کا اعلان کرتے ہوئے ایک تصویر بھی شیئر کی گئی تھی جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ میپس کو کیسے تبدیل کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس مقصد کے لیے اس مقام پر کلک کریں جسے گوگل میپس پر سیو کرنا چاہتے ہیں، پھر نیچے سیو پر کلک کریں۔ اس کے بعد نیو لسٹ پر کلک کرکے اس جگہ کا نام لکھیں اور اوپر موجود Choose icon بٹن کا انتخاب کریں، یہاں آپ کسی بھی ایموجی کو سلیکٹ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کے لیے نیا اے آئی اسسٹنٹ متعارف

(پاک صحافت) جی میل دنیا کی مقبول ترین ای میل سروس ہے اور دنیا بھر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے