معروف شاعر علی زریوں نے شعراء کے آپس میں نہ بننے سے متعلق راز سے پردہ اٹھا دیا

(پاک صحافت) پاکستانی معروف شاعر علی زریوں نے شعراء کے آپس میں نہ بننے سے متعلق راز سے پردہ اٹھایا ہے۔ خیال رہےکہ انہوں نے اس راز سے پردہ ایک نجی ٹی وی شو کے دوران میزبان کی جانب سے کیے گئے سوال کے جواب میں اٹھایا۔

تفصیلات کے مطابق شو کے دوران علی زریون کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ شادی کے سوال پر بوکھلا جاتے ہیں، وہ ابھی شادی کے لیے نہیں سوچ رہے ہیں، وہ شادی کر لیں گے مگر اُن کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے شو کے دوران شعروں کی آمد سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ  یہ ایک کیفیت ہے، میری آمد کی کیفیت محبت ہے، جب شاعر ایک کیفیت میں ہوتا ہے اُسے اُس دوران شعر کی آمد ہوتی ہے اور وہ اپنے شعر کو صفحے پر لکھ دیتا ہے۔

واضح رہے کہ علی زریوں نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ شاعروں کی آپس میں اس لیے بھی نہیں بنتی کہ وہ ایک دوسرے کو عوام کی جانب سے ملنے والی محبت اور توجہ سے ناراض رہتے ہیں، جس شاعر کو عوام زیادہ پسند کرتی ہے اس سے دوسرے شاعر ناراض رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے