شر پسندوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے گا، محسن نقوی

لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ شر پسندوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات امن و امان سے متعلق اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کنڈل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اجلاس کے دوران شر انگیزی پھیلانے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے اور اِن کی فنانسنگ روکنے کے لیے ضروری اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ اجلاس سے خطاب کے دوران محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کسی گروہ اور جتھے کو امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یاد رہے کہ دو روز قبل پنجاب پولیس نے میانوالی کنڈل پیٹرولنگ پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا تھا۔ حملے میں ہیڈ کانسٹیبل ہارون خان شہید ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے