حسن مرتضی

نااہل حکومت سے قوم کی جان چھڑانا اپوزیشن کا فرض ہے۔ پی پی رہنما

لاہور (پاک صحافت) پی پی رہنما حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ نااہل حکومت سے قوم کی جان چھڑانا اپوزیشن پر فرض ہے جس کے لئے پیپلزپارٹی بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں پی پی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کی ن لیگ میں ہی کوئی حیثیت نہیں اور وہ پیپلزپارٹی کو ڈکٹیشن دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

رہنما پیپلزپارٹی حسن مرتضی کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن لندن ایون فیلڈ کے حصار سے باہر نکلے گی تو عوام کا سوچے گی۔ سونامی سرکار سے قوم کی جان چھڑانا اپوزیشن کا فرض ہے۔ پی پی پی عوام کو مسائل کے دلدل میں اکیلا نہیں چھوڑ سکتی، ہم اسمبلیوں کے اندر اور باہر جمہوری جدوجہد کے قائل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے