واٹس ایپ

کیا آپ جانتے ہیں سال 2022 میں کون کون سے بہترین فیچرز واٹس ایپ کا حصہ بنے؟

کراچی (پاک صحافت) کیا آپ جانتے ہیں سال 2022 میں کون کون سے بہترین فیچرز واٹس ایپ کا حصہ بنے؟ نہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ 2022 کے دوران میٹا کی زیرملکیت ایپ کی جانب سے پرائیویسی پر زیادہ توجہ مرکوز کی گئی۔ سال بھر کے دوران متعارف کرائے گئے چند نمایاں فیچرز درج ذیل ہیں۔

پہلا فیچر اوتار کا ہے، اس فیچر سے صارفین اپنی شخصیت کے ڈیجیٹل ورژن بناسکتے ہیں اور اس ورژن کے مطابق مختلف کاسٹیوم اسٹیکرز بھی بن جاتے ہیں۔ دوسرا فیچر خود کو میسج کرنا، اس فیچر کو نومبر میں متعارف کرایا گیا تھا جس کا مقصد بظاہر صارف کے لیے خود تک رسائی کو آسان بنانا نظر آتا ہے۔ اس طرح وہ مختلف معلومات جیسے پاس ورڈ، لنک، تصویر یا گھر کا پتا وغیرہ خود کو میسج کرکے محفوظ کرسکتے ہیں۔

کمیونٹیز، یہ فیچر بھی نومبر میں متعارف کرایا گیا تھا جس میں گروپس کے سب گروپس بنانا اور اناؤنسمنٹ چینلز سمیت بہت کچھ کرنا ممکن ہے۔ اس کے علاوہ افراد سے ویڈیو چیٹ، خاموشی سے گروپ کو چھوڑنا، آن لائن اسٹیٹس چھپانا، اسکرین شاٹ بلاک، ری ایکشنز، زیادہ بڑی فائل بھیجنا، گروپ اراکین کی تعداد میں اضافہ اور پروفائل پکچر اور لاسٹ سین کو چھپانا جیسے فیچر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا

میٹا نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کیلئے اکسانے والے اشتہارات کی منظوری دی، رپورٹ

(پاک صحافت) میٹا کی جانب سے بھارت میں ایسے اشتہارات کی منظوری دی گئی جن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے