ناصر حسین شاہ

عمران خان کو آصف زرداری کے ڈراونے خواب آتے ہیں۔ ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو آصف زرداری صاحب کے ڈراونے خواب آتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کو اپنی حیثیت اور زرداری صاحب کی بصیرت کا اندازہ ہونا چاہیے۔ عمران خان کھلاڑی نہیں بلکہ ایک اناڑی ہیں۔

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا اب یہ عالم ہے کہ ان کے بونے اپنے سے بڑوں کے قد ناپ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب اگر پنجاب جارہے ہیں تو پی ٹی آئی والوں کو ٹھنڈے پسینے کیوں آرہے ہیں۔ واضح رہے کہ فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ آصف زرداری سندھ میں باہر نہیں نکل سکتے، پنجاب میں آصف زرداری کی کیا حیثیت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے