شہباز شریف

وزیراعظم کیجانب سے ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے، پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے آج سے ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے کمی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قوم سے خطاب کرتے ہوئے ویراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج سے چند ماہ پہلے جب ہم نے حکومت کی ذمہ داری سنبھالی تو ہمیں ورثے میں ایک تباہ شدہ معیشت ملی، پاکستان کے اندر مہنگائی اپنے عروج پر تھی اور دنیا میں تیل کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف سے سخت ترین شرائط پر جو معاہدہ کیا تھا، جاتے جاتے سابق حکومت نے اس کی دھجیاں بکھیر دیں اور ہمارے لیے بارودی سرنگیں بچھا دیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے آج عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں تیزی سے گررہی ہیں اور ہمیں قیمتوں میں کمی کرنے کا موقع ملا ہے اور آپ تک اس کمی کا ایک ایک پیسہ پہنچانے کی سعادت ملی ہے۔ آئی ایم ایف سے بھی شبانہ روز کاوشوں کے بعد معاہدہ ہوچکا ہے جس کا سہرا ہمارے وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج یقین دلاتا ہوں کہ اتحادی حکومت کے زعما مل کر ہم پاکستان کی منزل کی طرف رواں دواں ہیں، مشکلات دور ہوں گی اور اچھے حالات ضرور آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے