ٹوئٹر

ٹوئٹ کرنے کے بعد بھی رپلائیز کو محدود کرنے کا فیچر متعارف

کیلیفورنیا (پاک صحافت) مائیکروبلاگنگ کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کو بہت  بڑی سہولت پیش کردی، جس کےبعد صارفین ٹوئٹ کرنے کے بعد بھی رپلائیز کو محدود کر سکتے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے اس نئے فیچر کا اعلان ایک ٹوئٹ میں کیا گیا۔ اس نئے فیچر کا مقصد صارفین کو کسی ٹوئٹ پر لوگوں کے طنزیہ یا توہین آمیز جوابات سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔  کمپنی کے مطابق اب اگر صارف کو لگے گا کہ اس کی ٹوئٹ پر لوگوں کے ریپلائیز قابل برداشت نہیں تو وہ ریپلائی فلٹر کو ٹرن آن کرکے ان کو محدود کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق یہ فیچر اس اس وقت متعارف کرایا گیا ہے جب حال ہی میں ٹوئٹر کے ایک ڈیزائنر نے ٹوئٹس تک مخصوص افراد کی رسائی کے حوالے سے چند کانسیپٹ فیچرز کی جھلک پیش کی تھی۔ ٹوئٹر کے فیچر میں 2 آڈینس گروپس ہوں گے ایک ایوری ون اور دوسرا ٹرسٹڈ فرینڈز، جن میں سے کسی ایک کا انتخاب ٹوئٹ کرتے ہوئے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایک اور کانسیپٹ فیچر ریپلائیز کو فلٹر کرنے کے حوالے سے ہے جس سے صارفین مخصوص الفاظ یا جملوں کا انتخاب کرسکیں گے جو وہ دیکھنا نہیں چاہتے۔ ایسا کرنے پر اگر کوئی صارف ان الفاظ یا جملوں کو استعمال کرکے اس فرد کو ریپلائی کرتا ہے یا مینشن کرتا ہے تو ٹوئٹر کی جانب سے بتایا جائے گا کہ یہ الفاظ اس فرد کی ترجیح کے خلاف ہے۔ اس فیچر سے عندیہ ملتا ہے کہ کسی فرد کو الفاظ کے استعمال سے نہیں روکا جائے گا بلکہ ان کی رسائی کو محدود کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پہلے سے زیادہ طاقتور چیٹ جی پی ٹی ماڈل لوگوں کو مفت دستیاب ہوگا

(پاک صحافت) اگر آپ چیٹ جی پی ٹی کا مفت ورژن استعمال کرتے ہیں تو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے