ٹوئٹر

ٹوئٹر کی جانب صارفین کو سافٹ بلاک کرنے والا فیچر پیش

سان فرانسسکو (پاک صحافت) ٹوئٹر نے صارفین کے لیے فالوورز لسٹ کے انتظام کے لیے ایک نئے فیچر کو متعارف کرا دیا ہے۔ ٹوئٹر کے مطابق اس نئے فیچر کی مدد سے آپ اپنے فالوورز لسٹ میں شامل لوگوں کو نکال سکتے ہیں۔ اس فیچر کی آزمائش ایک ماہ سے جاری تھی اور اب اسے متعارف کرایا گیا ہے جسے سافٹ بلاک کا نام دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے فیچر کا مطلب یہ ہے کہ لسٹ سے نکالے گئے افراد اپنی ٹائم لائن میں آپ کی ٹوئیٹس نہیں دیکھ سکیں گے مگر ڈائریکٹ میسج ضرور کرسکیں گے۔ ان افراد کو لسٹ سے ہٹائے جانے پر آگاہ بھی نہیں کیا جائے گا جبکہ وہ دوبارہ اس صورت میں فالو کرسکیں گے اگر آپ نے انہیں بلاک نہیں کیا ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ نیا فیچر ٹوئٹر کی جاناب سے صارفین کو اپنے تجربے پر زیادہ کنٹرول فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل حال ہی میں کمپنی نے ایک نئے فیچر کی آزمائش کا اعلان بھی کیا تھا جس کے تحت صارفین کو کسی حساس بحث کا حصہ بننے پر خبردار کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پہلے سے زیادہ طاقتور چیٹ جی پی ٹی ماڈل لوگوں کو مفت دستیاب ہوگا

(پاک صحافت) اگر آپ چیٹ جی پی ٹی کا مفت ورژن استعمال کرتے ہیں تو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے