کورونا وائرس

کورونا وائرس سے مزید اٹھائیس شہری جاں بحق، ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا مزید اٹھائیس شہری جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 28 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پنجاب میں 4 لاکھ 37 ہزار 32، سندھ میں 4 لاکھ 64 ہزار 142، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار 366 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بلوچستان میں 33 ہزار 100، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 361، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 312 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 372 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اب تک ملک بھر میں دو کروڑ 45 ہزار 9 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 934 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 93 ہزار 175 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 195 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے