واٹس ایپ پیغام ڈیلیٹ کرنے کی ضرورت ختم، ایڈٹ میسج کا فیچر متعارف

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اپنا ایک اہم ترین فیچر تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا ہے جس کے بعد آپ کو کوئی بھی میسج ڈیلیٹ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ یاد رہے کہ میسج ایڈیٹنگ کے فیچر کو متعارف کرانے کا عندیہ واٹس ایپ کی جانب سے 21 مئی کی شب دیا گیا تھا اور 22 مئی کو اسے تمام افراد کے لیے پیش کر دیا گیا۔

تٖفصیلات کے مطابق کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ہم صارفین کو ان کی چیٹ کے حوالے سے مزید کنٹرول فراہم کر رہے ہیں اور اب وہ میسج میں اسپیلنگ کی غلطی کو درست کر سکیں گے یا اس میں مزید الفاظ کا اضافہ کر سکیں گے۔ کسی میسج کو ایڈٹ کرنے کے لیے صارفین کے پاس 15 منٹ کا وقت ہوگا۔ ابھی کسی غلط میسج بھیجنے پر صارفین کو اسے ڈیلیٹ کرنا پڑتا تھا یا الگ سے غلطی کو درست کرکے نیا میسج بھیجنا پڑتا تھا۔

واضح رہے کہ اس فیچر کو تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے اور آئندہ چند روز میں وہ اسے استعمال کر سکیں گے۔ یہ واضح رہے کہ صرف ٹیکسٹ میسجز کو ایڈٹ کرنا ممکن ہوگا، فوٹوز، آڈیو یا ویڈیو پر مبنی میسج کو ایڈٹ نہیں کیا جا سکتا۔ اگر ایپ اپ ڈیٹ کرنے کے باوجود ابھی ایڈٹ کا آپشن نظر نہیں آرہا تو کچھ انتظار کرلیں، آئندہ چند دن میں یہ فیچر تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ٹک ٹاک

ٹک ٹاک میں اے آئی اواتار کے فیچر پر کام جاری

(پاک صحافت) ٹک ٹاک کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے