واٹس ایپ

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے عمر کی حد 16 سال سے کم کردی

(پاک صحافت) دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کیلئے عمر کی حد 13 سال کردی۔ خیال رہے کہ حال ہی میں واٹس ایپ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے برطانیہ اور یورپی یونین کے ممالک میں واٹس ایپ استعمال کرنے کیلئے کم از کم عمر 16 سے کم کر کے 13 کردی ہے۔

اس سے قبل یورپ اور برطانیہ میں واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے صارفین کی عمر کم از کم 16 سال تھی جب کہ دیگر ممالک میں یہ شرط 13 سال تھی تاہم اس تبدیلی سے تمام ممالک کے صارفین کیلئے یہ عمر کم کرکے 13 سال کردی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ صارفین کیلئے کم از کم عمر کی شرط کو یورپ اور برطانیہ میں ختم کردیا گیا ہے تاکہ عالمی سطح پر واٹس ایپ کے لیے کم از کم عمر کی شرط کو یقینی بنایا جا سکے تاہم اس تبدیلی سے زیر استعمال سروس میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جائے گی۔ بیان کے مطابق کمپنی یورپی یونین کے 2 نئے ضوابط کے تحت اپنی شرائط اور پرائیویسی کی پالیسیوں کو اپ ڈیٹ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

گوگل کے اے آئی سرچ ٹول کی جانب سے صارفین کو عجیب جوابات دیے جانے کا انکشاف

(پاک صحافت) گوگل سرچ میں گزشتہ دنوں اے آئی اوور ویوز نامی فیچر کا اضافہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے