الیکشن کمیشن

این اے 249 کے متعلق الیکشن کمیشن کا بڑا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے این اے 249 کے متعلق بڑا اعلان کیا ہے۔ جس کے مطابق حلقے کی پولنگ میں دھاندلی ثابت ہونے پر سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کے متعلق اگر کسی کو کوئی شکایت یا اعتراض ہے تو وہ قانونی راستے سے آئے سنا جائے گا۔ دھاندلی کا کوئی ثبوت ملا تو سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ تمام فیصلے میرٹ پر ہوں گے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن نے این اے 249 کے نتائج ماننے سے انکار کردیا ہے اور 15 پولنگ اسٹیشنز کے فارنزک آڈٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل اور محمد زبیر نے ڈی آر او دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کو 190 پولنگ اسٹیشنز تک برتری حاصل تھی، تاخیر سے آنے والے نتائج میں ہم نیچے آئے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے