گوگل اینڈرائڈ 13

موبائل فون آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ 13 کا بیٹا ورژن جاری

کیلیفورنیا (پاک صحافت) انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے موبائل فون آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ 13 کا بیٹا ورژن جاری کردیا۔ کمپنی کے مطابق  نئے ورژن کو آئندہ ماہ مکمل طور پر متعارف کرایا جائے گا۔ خیال رہے کہ گوگل کے اس حیرت انگیز آپریٹنگ سسٹم پر ایپل فون قابل عمل نہیں ہے لیکن اس کے علاوہ تقریبا تمام موبائل فونز آپریٹ ہورہے ہیں تاہم ابھی تک زیادہ تر موبائل فونز ایںڈرائڈ 12 کے ذریعے چل رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق  گوگل نے اپنے نئے اینڈرائڈ کا بِیٹا ورژن جاری کردیا، جسے  مختلف لنکس سے آسانی سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔گوگل کمپنی کا اینڈرائڈ 13 کے لئے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس نئے سسٹم میں سیکیورٹی اینڈ پرائیویسی فیچرز کو مزید بہتراور کار آمد بنایا گیا ہے جب کہ اس میں گرافکس ڈیزائن اور کلرز کے ساتھ اس کے استعمال کو بھی آسان بنایا گیا ہے، تاکہ صارفین اس کے بہترین فیچر سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

واضح رہے کہ  گوگل کا کہنا ہے کہ اینڈرائڈ 13 میں گوگل والٹ کی سیکیورٹی کومزید سخت اور بہتر بنایا گیا ہے، جس میں صارفین بلا کسی خوف کے اپنی حساس معلومات کو محفوظ رکھتے ہیں، اس فیچر میں جوذاتی معلومات محفوظ کی جاتی ہیں ان میں زیادہ تر دستاویزات، بینک اکاؤنٹس، فون نمبرز اور شناختی کارڈز کا ریکارڈ شامل ہیں۔دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں لوگ انگریزی کے علاوہ دیگر مقامی زبانوں کو بھی ایپس میں لاگ ان ہونے کے لیے استعمال کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے