بلاول بھٹو

اپوزیشن متحد ہوکر نااہل حکومت کو شکست دینے میں کامیاب ہوگی۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اپوزیشن متحد ہوکر نااہل و سلیکٹڈ حکومت کو بھرپور شکست دینے میں کامیاب ہوگی۔ اپوزیشن اتحاد کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے متحدہ اپوزیشن کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن متحد ہو جاتی ہے تو عوام کی آواز بن سکتے ہیں اور کامیاب ہو سکتے ہیں۔ اپوزیشن کے متحد ہونے سے حکومت کو ایک کے بعد ایک شکست کا سامنا ہو رہا ہے۔

مشاورتی اجلاس سے خطاب میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ جس طریقے سے حکومت اور اتحادی ایکسپوز ہو چکے ہیں وہ قوم کے سامنے ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے ہر حربہ استعمال کیا، دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، ہر طرف سے فون کالز کرائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے