بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے استعفیٰ دے دیا

بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے استعفیٰ دے دیا

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ میں نے چیئرمین کے ترجمان کی حیثت سے استعفیٰ دیا ہے پیپلزپارٹی سے نہیں۔

انہوں نے لکھا کہ وہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میں نے بطور ترجمان ایمانداری، خلوص اور ملک اور پارٹی کے بہترین مفاد میں مشورے دیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک پی پی پی رہنما نے کہا تھا کہ اگرچہ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنا استعفیٰ نہیں دیا تھا اور وہ پارٹی اجلاسوں میں شریک ہورہے تھے لیکن انہوں نے انہیں الگ تھلگ اور خاموش پایا تھا، ذرائع نے بتایا تھا کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے واٹس ایپ گروپ (میڈیا مانیٹر) کو بھی چھوڑ دیا تھا جسے 2018 کے عام انتخابات سے قبل بنایا گیا تھا۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بدھ کو آخری پارٹی اجلاس میں شرکت کی تھی، یہ اجلاس بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے دیے جانے والے ظہرانے پر جانے سے قبل مشاورت کے لیے بلایا تھا۔

اس اجلاس میں شریک ایک رکن نے بتایا تھا کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر اجلاس میں تو شریک تھے لیکن وہ پورے اجلاس کے دوران محدود اور خاموش پائے گئے تھے۔

کچھ کا دعویٰ تھا کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر اسمبلیوں سے استعفوں اور پارٹی قیادت کے ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک چینل رابطوں سے متعلق پیپلزپارٹی کے فیصلے پر غصہ تھے۔

واضح رہے کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر 2018 میں بلاول بھٹو کے ترجمان مقرر ہوئے تھے اور وہ سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے