(پاک صحافت) ویڈیو شیئرنگ کے لیے مقبول ٹک ٹاک ایپ اب خود کو مکمل سوشل میڈیا نیٹ ورک میں تبدیل کرنے والی ہے تاکہ انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو سخت ٹکر دے سکے۔ اس مقصد کے لیے ٹک ٹاک کی جانب سے سوشل نیٹ ورکنگ فیچرز اور میسجنگ کو بہتر بنانے کے لیے نئی ٹیم کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ کمپنی ٹک ٹاک سوشل کے لیے پراڈکٹ منیجر کو بھرتی کرنا چاہتی ہے تاکہ صارفین کے درمیان بامقصد سماجی رابطوں کو یقینی بنایا جا سکے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی اپنے صارفین کو پلیٹ فارم کے اندر رکھنا چاہتی ہے۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک سوشل کے لیے نئی ٹیم کے ذریعے یہ کمپنی ایک ایسے پلیٹ فارم کو تشکیل دینا چاہتی ہے جس میں صارفین اپنے دوستوں سے ٹک ٹک اندر ہی رابطہ قائم کر سکیں اور وہی پر وہ اپنی ویڈیوز اور دیگر چیزوں کو شیئر کر سکیں۔ اس مقصد کے لیے میسجنگ فیچرز کو زیادہ بہتر بنایا جائے گا۔