مرتضی وہاب

مرتضیٰ وہاب ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات، نوٹیفکیشن جاری

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کر دیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔  بیرسٹر مرتضٰی وہاب اس سے قبل سندھ حکومت کے ترجمان کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے، اس کے علاوہ  وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون اور ماحولیات کی ذمہ داریاں بھی ان کے پاس تھیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب  کو  ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کردیا گیا۔ خیال رہے کہ مرتضیٰ وہاب کی بطور کراچی ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری بھی کردیا گیا۔نوٹیفکیشن حکومت سندھ کے محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی میں پہلے سے موجود ایڈمنسٹریٹر کراچی 20 گریڈ کے افسر لیئق احمد کا ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سندھ حکومت کے ترجمان اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون اور ماحولیات کے طور پر ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے