مریخ سے سورج گرہن کیسے دکھائی دیتا ہے؟

کیلیفورنیا (پاک صحافت) حال ہی میں ناسا کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دِکھایا گیا ہے کہ سورج گرہن کا منظر مریخ سے کیسا دِکھائی دیتا ہے۔ خیال رہے کہ امریکی خلائی ادارے کے پرزیورینس روور نے مریخ سے آلو نما چاند کے سورج کے سامنے سے گزرنے کی فوٹیج عکس بند کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ناسا کے اس روور، جو فروری 2021 سے مریخ پر موجود ہے، نے یہ فوٹیج اپنے اگلی جنریشن کے میسٹ کیم-زی کیمرا سے 2 اپریل کو عکس بند کی۔ میسٹ کیم-زی ٹیم کی ایک ممبر، جو کیمرے کو چلاتے ہیں، ریچل ہوسن کا کہنا تھا کہ وہ جانتی تھیں کہ یہ اچھا ہوگا لیکن انہیں یہ امید نہیں تھی کہ یہ اتنا زبردست ہوگا۔

واضح  رہے کہ فوبوس مریخ کے دونوں چاندوں میں بڑا چاند ہے۔ یہ مریخ کے گرد دن میں تین چکر لگاتا ہے اور یہ مریخ کی سطح سے اتنا قریب ہے کہ مریخ پر کچھ جگہوں پر یہ ہمیشہ نہیں دیکھا جاسکتا۔ یہ گرہن پرزیورنس کے اس سیارے پر موجودگی کے 397 ویں مریخی دن پر ہوا اور 40 سیکنڈوں تک جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں

تھریڈز میں نئے سرچ ٹول کا اضافہ

(پاک صحافت) میٹا کے سوشل میڈیا نیٹ ورک تھریڈز میں نئے سرچ ٹول کا اضافہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے