سائنسدانوں نے مرطوب ہوا سے بجلی بنانے کا طریقہ دریافت کرلیا

(پاک صحافت) ماہرین کا ماننا ہے کہ لگ بھگ ہر قسم کے میٹریل کو استعمال کرکے ایک ایسی ڈیوائس تیار کی جا سکتی ہے جو نمی والی ہوا سے مسلسل بجلی بنا سکتی ہے۔ ابھی یہ پیشرفت کسی عملی ڈیوائس کی شکل تو اختیار نہیں کرسکی مگر سائنسدانوں کو توقع ہے کہ بہت جلد ایسا ممکن ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف میساچوسٹس Amherst کے ماہرین نے اس طریقہ کار کو دریافت کیا جن کے مطابق مرطوب ہوا میں موجود پانی کے ننھے ذرات سے بجلی کا حصول ممکن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے اردگرد موجود ہوا میں بہت زیادہ مقدار میں بجلی موجود ہوتی ہے۔ ان کہنا تھا کہ ایک بادل کا تصور کریں جس میں پانی کے ذرات کے سوا کچھ نہیں ہوتا، ہر ذرے میں ایک چارج موجود ہوتا ہے اور حالات درست ہوں تو بادل آسمانی بجلی کی ایک لہر پیدا کرتا ہے، ہم نے اسی طریقہ کار کو مدنظر رکھا ہے۔

واضح رہےکہ کسی بھی قسم کے میٹریل کے ذریعے ہوا سے بجلی حاصل کی جا سکتی ہے بس مخصوص چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہوگا۔ مخصوص چیزوں سے مراد nanopores ہے۔ اس طرح کی ڈیوائس کسی میٹریل کی پتلی تہہ پر مشتمل ہوگی اور ہوا میں موجود پانی کے مالیکیولز nanopores میں آسانی سے داخل ہو کر اوپر سے نیچے کی جانب سفر کریں گے۔ اس سے میٹریل میں تبدیلی آئے گی اور پانی کے مزید مالیکیولز ڈیوائس میں داخل ہونے سے ایک برقی چارج بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں

گوگل میپس

گوگل کا میپس کی لوکیشن ہسٹری کو ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے لوکیشن ہسٹری کے حوالے سے بڑی تبدیلیاں کی جا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے