ابرار الحق نےقوم سے معافی مانگ لی

لاہور (پاک صحافت) معروف گلوکار و سابق سیاستدان ابرارالحق نے لندن میں کنسرٹ کرنے پر قوم سے معافی مانگ لی۔ گزشتہ روز ابرارالحق کی جانب سے لندن میں کیے گئے میوزک شو کی متعدد ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جن پر اُنہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ابرارالحق نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔ اس دوران اُن کا کہنا تھا کہ ہم بے وفا لوگ نہیں ہیں، غلطی تسلیم کرتا ہوں کہ لوگ دکھی ہیں اس لیے کنسرٹ نہیں کرنا چاہیے تھا، اگر لوگ مجھ سے ناراض ہوتے ہیں تو مجھے یہاں (لندن) نہیں آنا چاہیے تھا، میں نے آج اپنی اس غلطی کو تسلیم کیا ہے۔

واضح رہے کہ ابرارالحق نے مزید کہا کہ اُنہیں اندازہ نہیں تھا کہ وہ عوام کو قائل نہیں کر سکیں گے، یہ ایک اسپتال کے لیے کیا گیا کنسرٹ ہے، اُن کا فلاحی ادارہ ’سہارا‘ عطیے پر چلتا ہے، اس کنسرٹ کا مقصد عطیہ جمع کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں نے لوگوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے تو میں نے اس کی معافی مانگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے