ٹیلی گرام

روسی ایپلیکیشن ٹیلی گرام نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

ماسکو (پاک صحافت) واٹس ایپ کی نئی پالیسی کے بعد روسی ایپلیکیشن ٹیلی گرام نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، ٹیلی گرام کے صارفین میں غیر معمولی اضافہ کو اس ایپ کے بانی پاویل ڈوروف نے انسانی تاریخ  کی سب سے بڑی ڈیجیٹل ہجرت قرار دے دیا ہے۔ ٹیلی گرام کے مطابق  اس عالمی رجحان کے بعد دو صدور نے اپنے ٹیلی گرام چینلز شروع کیے ہیں، جس میں برازیل کے صدر جیر بولسنارو اور ترکی کے صدر رجب طیب اردگان شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور یوکرین کے صدر ولادی میر زیلینسکی کے علاوہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سمیت متعدد دیگر عالمی رہنماؤں نے بھی ٹیلی گرام میسنجر پر اپنے اکاؤنٹ بنائے ہیں۔ ٹیلی گرام کے بانی کا کہنا ہے کہ  ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ متعدد عوامی تنظیمیں غلط استعمال سے نمٹنے اور اپنے معاشروں میں اہم امور کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے ٹیلی گرام پر انحصار کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ غیر ملکی ذرائع کے مطابق  ٹیلی گرام کے بانی نے زور دے کر کہا کہ میسنجر مبہم الگورتھم پر عمل نہیں کرتا جس سے یہ طے ہوتا ہے کہ صارف اپنی مرضی کا مواد ہی دیکھ سکیں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ٹیلی گرام کے بانی ڈوروف نے اعلان کیا تھا کہ ٹیلی گرام استعمال کرنے والوں کی تعداد 500 ملین سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ صرف 3 دنوں میں 25 ملین افراد ٹیلی گرام کا استعمال شروع کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

تھریڈز پوسٹس کے لیے لوکیشن شیئرنگ فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز میں لوکیشن ٹیگنگ فیچر متعارف کرایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے