اسمارٹ فون

سوشل میڈیا صارفین کے لئے بڑی خبر، پاکستان نے واٹس ایپ کی طرز پر اپنی ایپلی کیشن بنالی

اسلام آباد (پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے متنازع پرائیویسی پالیسی کے اعلان کے بعد پاکستانی ماہرین نے اسی ایپ کی طرز پر اپنی ایپلی کیشن بنالی۔  اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان نے واٹس ایپ کی طرز پر ‘اسمارٹ آفس’ ایپ تیار کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا کہ  نئی ایپ تجربات کے مراحل سے گزر رہی ہے، پہلے مرحلے میں یہ سرکاری افسران و ملازمین اسمارٹ آفس کی ایپ استعمال کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ جون 2021 تک ’اسمارٹ آٖفس‘ کے نام سے ایپلی کیشن لانچ کردیں گے تاہم یہ آزمائشی بنیادوں پر ہوگی۔  وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق  اسی طرز کی دوسری ایپلی کیشن کسی دوسرے نام سے عام پاکستانی صارفین کے لیے بھی لانچ کریں گے۔ واضح رہے کہ نئی ایپ کا ڈیٹا، کمیونیکیشن اور ریکارڈ مکمل محفوظ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ٹک ٹاک

ٹک ٹاک میں اے آئی اواتار کے فیچر پر کام جاری

(پاک صحافت) ٹک ٹاک کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے