کنزہ ہاشمی

معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی کی دلکش تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی (پاک صحافت)  پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی کی دلکش تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ کنزہ ہاشمی نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شئیر کی گئی تصویر میں اداکارہ کو لال اور کالے رنگ کی ساڑھی میں دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ اور بھی حسین لگ رہی ہیں۔ کنزہ ہاشمی کی تصویر پر تاحال 1 لاکھ سے زیادہ لائیکس آچکے ہیں اور تعریفوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ تصویر میں پیلے رنگ کا مغربی  لباس  زیب تن کی ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کنزہ ہاشمی کی ترکی میں سیر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں۔ کنزہ ہاشمی نے اپنے دورہ ترکی کے سفر کو یادگار قرار دیا تھا اور اپنے انسٹا گرام پر لکھا تھا کہ یہاں آکر زندگی کا مزہ دوبالا ہوگیا۔ خیال رہے کہ رہے کنزہ ہاشمی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ اسنٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے