بریسٹ کینسر

بریسٹ کینسر کا علاج اب جدید ٹیکنالوجی سے ہوا ممکن

(پاک صحافت) کینیڈا میں تل کے بیج جتنی ٹیکنالوجی سے چھاتی کے سرطان کا علاج ممکن بنایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی جانب سے نئی ٹیکنالوجی متعارف کروائی گئی ہے جس میں انتہائی چھوٹی ڈیوائس کا استعمال کیا جارہا ہے، اس چھوٹی سی ڈیوائس کو ‘سیڈ’ کا نام دیا گیا ہے جو ریڈیولوجسٹ اور سرجن کو رسولی کی جگہ معلوم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ٹیکنالوجی کا مقصد نہ صرف چھاتی کے سرطان کی رسولی کو نکالتے وقت مریض کو تکلیف سے بچانا ہے بلکہ سرجرن کے لیے سرجری کو بھی آسان بنانا ہے۔ منی ایچر لوکلائزیشن ایپلیکیشن کو مولی سرجیکل اور سنی بروک ہیلتھ سائنسز سینٹر کی کاوشوں سے تیار کیا گیا ہے جسے ہیلتھ کینیڈا اور ایف ڈی اے نے تجارتی استعمال کے لیے منظوری دی ہے۔ مولی سرجیکل کے سی ای او کا کہنا ہے کہ ہم بریسٹ کینسر کے علاج کے تمام تر مراحل کو آسان بنانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل میں متعدد نئے کارآمد فیچرز کا اضافہ

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے جی میل کے لیے جنریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے