انسٹاگرام

انسٹاگرام کی جانب سے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹ کو پرائیوٹ کرنے کا اعلان

کیلیفورنیا (پاک صحافت) سوشل میڈیا کی مقبول ترین ایپلیکیشن انسٹاگرام نے کم عمر صارفین کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا، غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انسٹاگرام نے  16 سال سے کم عمر صارفین کے  انسٹا گرام اکاؤنٹ کو  پرائیوٹ کرنے کا اعلان کردیا۔ یاد رہے کہ اکاؤنٹ پرائیوٹ ہونے کی وجہ سے  صارف کی جانب سے  منتخب شدہ فالورز کو ہی لائک اور کمنٹس کرنے کا اختیار ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل انسٹاگرام  پر  تمام صارفین کے اکاؤنٹس پہلے سے  ہی  پبلک  ہو تےتھے اور صارف اپنی مرضی سے اپنا اکاؤنٹ پرائیوٹ کرسکتا تھا۔ لیکن  اب 16 سال سے کم عمر  انسٹاگرام استعمال کرنے والے صارفین کا اکاؤنٹ خود بخود ہی  پرائیوٹ ہو جائےگا۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام کے  ترجمان کا کہنا ہے ہم نے نوجوانوں کو  پرائیوٹ اور پبلک اکاؤنٹ  میں سے ایک منتخب کرنے کو کہا، ہماری تحقیق کے مطابق  نوجوانوں نے پرائیوٹ اکاؤنٹ کے استعمال کو زیادہ پسند کیا۔ انسٹاگرام کی جانب سے  نوعمر صارفین  کے تحفظ کیلئے متعدد  اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اس سے قبل  انسٹاگرام نے اعلان کیا تھا کہ  نوعمر صارفین کو صرف وہ لوگ ہی میسج کر سکتے ہیں  جنہیں وہ فالو کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے