خواجہ آصف

اگر کسی نے حدود سے تجاوز کیا تو ہم بھی ضروری اقدامات کریں گے۔ وزیر دفاع

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے حدود سے تجاوز کیا تو ہم بھی ضروری اقدامات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پارلیمنٹ اور عدلیہ کا ٹکراؤ نہیں چاہتے، خواہش ہے کہ تمام معاملات آسانی سے حل ہوجائیں لیکن اگر کسی نے ہماری حدود میں تجاوز کرنے کی کوشش کی تو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن انتخابات سے کبھی نہیں گھبرائی، ہم چاہتے ہیں کہ انتخابات ایک ہی دن ہوں تاکہ کسی کو ان کے نتائج پر اعتراض نہ ہو، الیکشن کا متنازع ہونا کسی بھی صورت میں پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان میں لوگ کھلے دل سے بات سنتے ہیں، راحیلہ درانی

لاہور (پاک صحافت) بلوچستان اسمبلی کی سابق اسپیکر راحیلہ درانی نے کہا ہے کہ بلوچستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے