انسٹاگرام

انسٹاگرام میں دلچسپ فیچر متعارف

(پاک صحافت) میٹا کی جانب سے گزشتہ دنوں واٹس ایپ میں چند نئے فیچرز متعارف کرائے گئے تھے اور اب انسٹاگرام میں ایک دلچسپ اضافہ کیا گیا ہے۔ درحقیقت انسٹاگرام میں ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو واٹس ایپ میں کافی عرصے سے دستیاب ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق اب انسٹاگرام پر صارفین پوسٹ کے کمنٹس میں Gif تصاویر استعمال کر سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسری نے اس نئے فیچر کا اعلان کیا۔انہوں نے اپنے انسٹاگرام چینل پر مارک زکربرگ سے چیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ہم کمنٹس میں GIF تصاویر کے ذریعے ردعمل ظاہر کرنے کے فیچر کو متعارف کرا رہے ہیں۔ اس سے قبل کمنٹس میں ایموجیز کو استعمال کرنا ممکن تھا مگر اب اسے مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے پہلے تو انسٹاگرام ایپ کو اپ ڈیٹ کریں۔ اس کے بعد کسی پوسٹ کے کمنٹ باکس پر جائیں گے تو آپ کے سامنے نیا یوزر انٹرفیس ہوگا جس میں Gif کا آپشن نظر آئے گا۔ اس آپشن پر کلک کرنے پر کچھ متحرک تصاویر نظر آئیں گی جبکہ سرچ بار سے مزید تصاویر تلاش کرنا ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پہلے سے زیادہ طاقتور چیٹ جی پی ٹی ماڈل لوگوں کو مفت دستیاب ہوگا

(پاک صحافت) اگر آپ چیٹ جی پی ٹی کا مفت ورژن استعمال کرتے ہیں تو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے