خرم دستگیر

پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو ن لیگ میں لینے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ خرم دستگیر

اسلام آباد (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ابھی فیصلہ نہیں ہوا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو ن لیگ میں لیا جائے گا یا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ابھی مزید لوگ تحریک انصاف کو چھوڑیں گے، پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو پارٹی میں لینے یا نہ لینے کا فیصلہ نواز شریف کریں گے۔ فیاض چوہان کے الزامات کے بعد اگر ثبوت مل گئے تو پی ٹی آئی پر پابندی لگ سکتی ہے۔

خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ پارٹیوں پر پابندی مسائل کا حل نہیں، اگر پارٹی کی عوام میں جڑیں مضبوط ہوں تو پارٹی قائم رہتی ہے۔ یاد رہے کہ اب تک پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے درجنوں متعدد اہم رہنماوں نے پارٹی سے علحیدگی کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری نے بھی آج پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے