چاند پر گھر

امریکی کمپنی نے چاند پر انسانی بستیوں کی تعمیر کا کنٹریکٹ لے لیا

نیو یارک (پاک صحافت) امریکا کی اسلحہ ساز معروف کمپنی نے چاند پر انسانی بستیوں کی تعمیر کا کنٹریکٹ اپنے نام کر لیا، غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق  ’نورتھروپ گروممن کروپ‘ نامی امریکی کمپنی کا ناسا سے 935 ملین ڈالر مالیت کا معاہدہ طے پایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی کمپنی کی جانب سے ناسا سے طے پانے والے معاہدے کے تحت کمپنی چاند کے مدار میں گھر تعمیر کرے گی جب کہ خلا باز لونر گیٹ وے  کے لیے بنائے جانے والے گھروں کے لیے تحقیق کا انعقاد کریں گے۔ معاہدے کے مطابق نورتھروپ گروممن کروپ چاند پر شمسی توانائی سے چلنے والے ماڈیولر کی تیاری اور ٹیسٹنگ کے حوالے سے ذمہ دار ہوگا۔

واضح رہے کہ ایک اور میڈیا رپورٹ کے مطابق اس معاہدے کے تحت خلا باز مشن کے پہلے چند سالوں کے دوران چاند پرخاص طور پر ڈیزائن کیے گئے موبائل ہومز میں رہائش اختیار کریں گے۔ دوسری جانب چین بھی چاند کے جنوبی قطب میں ایک بیس کے قیام کے حوالے سے منصوبہ بندی کررہا ہے اور 2030 کے دوران جوپیٹر اور سیاروں پر اپنا روبوٹک مشن بھیجے گا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے