عظمی بخاری

لوگ پی ٹی آئی کے بجائے آزاد الیکشن لڑنے کو ترجیح دے رہے ہیں، عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اب تو ان کی حالت یہ ہو چکی ہے کہ لوگ پنجاب میں پی ٹی آئی کے بجائے آزاد الیکشن لڑنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کو بلدیاتی الیکشن کے لئے امیدوار نہیں مل رہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا حکومتی وزراء کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پنجاب حکومت کے جعلی بلدیاتی نظام سے اتفاق نہیں کررہا۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں مزید کہاکہ 2 سال میں پنجاب حکومت اپنے ہی لوکل گورنمنٹ بل میں 37 ترامیم کرچکی ہے، گورنر پنجاب، اسپیکر پنجاب اسمبلی اپنی الگ سے ترامیم شامل کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ن لیگ پنجاب کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی سندھ میں بلدیاتی ایکٹ پر ادھم مچارہی ہے لیکن پنجاب کی خبر نہیں ہے، کنٹونمنٹ بورڈ اور ضمنی انتخابات کی طرح بلدیاتی الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کو مار پڑے گی۔ بزدار حکومت 2 سال سے لوکل گورنمنٹ بل کا واویلا کررہی ہے، پنجاب کے 35 وزراء اور 10 ترجمان اپنی اپنی ترامیم لاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان میں لوگ کھلے دل سے بات سنتے ہیں، راحیلہ درانی

لاہور (پاک صحافت) بلوچستان اسمبلی کی سابق اسپیکر راحیلہ درانی نے کہا ہے کہ بلوچستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے