یوم دفاع

یوم دفاع کے موقع پر جی ایچ کیو میں پروقار تقریب کا انعقاد

راولپنڈی (پاک صحافت) یوم دفاع و شہداء کے موقع پر پاک فوج کے ہیڈکوارٹر جی ایچ کیو میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کرکے شہداء کو خراج عقیدت پیش کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب کے دوران شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یادگار شہداء جی ایچ کیو میں پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ انسپکٹر جنرل آرمز لیفٹیننٹ جنرل سلمان فیاض غنی نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یوم دفاع پر آرمی یونٹس، نیول اور ایئر فورس بیسز پر بھی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہداء کے لئے خصوصی دعائیہ تقریبات اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں جبکہ نشان حیدر پانے والے شہداء کی یادگاریں پر پھول چڑھائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے