پیپلز پارٹی کی سی ای سی کابلوچستان میں حکومت بنانےکا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی نے بلوچستان میں حکومت بنانےکا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سی ای سی کی جانب سے پی پی پی بلوچستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بلوچستان میں حکومت بنانے کے لیے دیگر جماعتوں سے رابطوں کے لیے آج اجلاس میں کمیٹی بھی بنائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب سے سی ای سی ارکان انتخابی نتائج پر پھٹ پڑے ہیں۔ اراکین سی ای سی کا کہنا ہے کہ پنجاب کی نشستوں پر ڈاکا ڈالا گیا ہے جو منتخب ہوئے وہ تو دوڑ میں ہی نہیں تھے۔ خیال رہے کہ سی ای سی کے پنجاب سےاراکین نے نگراں صوبائی حکومت کےخلاف شکایات کےانبار لگادیے۔ اراکین کا کہنا تھا کہ جیتی ہوئی نشستوں پر نگراں صوبائی حکومت نے انتظامیہ کی مدد سے ہماری کامیابی کوشکست میں بدلا۔

ذرائع کے مطابق پہلے دن اجلاس میں ن لیگ کی سربراہی میں بننے والی حکومت میں شامل نہ ہونے پر زیادہ ارکان نے رائے دی ہے، اجلاس میں پی ٹی آئی کے آزاد ارکان سے بات چیت کرنے کی بھی رائے دی گئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں ن لیگ کی حکومت بنوا کر خود مضبوط اپوزیشن کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے