شہباز شریف

یتیموں، بیواوں اور ناداروں کی مدد کرکے ہم عید کا حق ادا کرسکتے ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یتیموں، بیواوں اور ناداروں کی مدد کرکے ہم عیدالاضحی کے عظیم دن کا حق ادا کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانیوں سمیت تمام امت مسلمہ کو عیدالاضحٰی کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مشکلات و مصائب کے شکار بھائیوں اور بہنوں کی مدد پر خصوصی توجہ دی جائے جبکہ عید کے موقع پر سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ افراد کو نہ بھولیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے پیغام میں مزید کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے متعلقہ ادارے مستعدی سے فرائض انجام دیں۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں حضرت ابراہیمؑ کی عظیم قربانی کی یاد میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ماؤں کے عالمی دن پر نامور سیاسی شخصیات کے خصوصی پیغامات

اسلام آباد (پاک صحافت) ماؤں کے عالمی دن پر نامور سیاسی شخصیات نے خصوصی پیغامات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے