پرویز خٹک

پی ٹی آئی کا ذکر اب ماضی کی کہانیوں میں ہوگا۔ پرویز خٹک

نوشہرہ (پاک صحافت) پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا ذکر اب ماضی کی کہانیوں میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین (پی ٹی آئی پی) چیئرمین اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے پیپلز پارٹی کے طاہر اسلم اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے وصال خان کی شمولیت کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اپنے کرتوتوں کی وجہ سے انجام کو پہنچا، پوری پارٹی انتخابی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا ذکر ماضی کی کہانیوں میں ہوگا، اداروں پر تنقید کے بجائے بانی پی ٹی آئی اپنے گریبان میں دیکھیں۔ صوبائی کی 70 اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر 26 امیدوار میدان میں اتار دیے ہیں، بغیر کسی اتحاد اور سیٹ ایڈجسمنٹ کے صوبے میں حکومت بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے امیدواروں نے سیاسی جماعتوں سے جوڑ توڑ شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے